بلوچستان: بالائی علاقوں میں شدید برفباری، 15افراد جاں بحق

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دو روز سے جاری برف باری اور بارشوں نے تباہی مچادی ہے  جس دوران حادثات میں  15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں3 سے4 فٹ تک برف پڑ چکی ہے، شدید برف باری سے زیارت،مستونگ، قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ ،ہرنائی اور بولان میں کئی جگہ رابطہ سڑکیں…

مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت ‘غیرآئینی’ قرار

لاہور ہائیکورٹ  نے سابق صدر  جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل غیرآئینی قرار دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف درخواست پر…

پاکستان مشکل وقت سے نکل کر استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم

سلام آباد:   وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل کر استحکام کی جانب گامزن ہے اور کسی کی جنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔ ہنرمند پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں عام آدمی کا خیال نہیں رکھا…

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو 14 جنوری کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشواروں میں تضادات پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو 14 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے اثاثوں کی تفصیلات میں تضادات کی نشاندہی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو متعدد…

کراچی: دوران غسل زندہ ہونے والی خاتون کچھ گھنٹے بعد انتقال کر گئیں

کراچی: سرد خانے میں غسل کے دوران زندہ ہونے والی خاتون کچھ گھنٹے بعد انتقال کر گئی۔ عباسی شہید اسپتال میں گزشتہ روز 75 سالہ رشیدہ بی بی کو مردہ قرار دیا گیا تھا جس کا باقاعدہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع کا بتانا تھا کہ فالج سے متاثرہ رشیدہ بی بی…

کراچی: پی آئی ڈی سی سے میٹروپول جانے والی سڑک بند کرنے کا فیصلہ

کراچی:کلب روڈ پر دوطرفہ ٹریفک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہےکہ 18 جنوری سے نوٹی فکیشن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 4 لین پر مشتمل سڑک پرصرف یکطرفہ ٹریفک کو اجازت ہوگی، میٹروپول سے پی آئی…

اپوزیشن کے مطالبے پر حکومت نیب سے متعلق پہلا آرڈیننس واپس لینے کیلئے تیار

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نیب قوانین آرڈیننسز کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے اور حکومت اپوزیشن کے مطالبے پر نیب سے متعلق پہلا ترمیمی آرڈیننس واپس لینے پر تیار ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے آرڈیننس میں 5 کروڑ سے زائد کرپشن کے ملزمان کے لیے جیل میں بی کے بجائے سی…

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش، قیام امن کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے اور پاکستان  خطے میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عائشہ صدیقی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ…

کرنل (ر) انعام الرحیم کی حراست غیر قانونی قرار

عدالت نے لاپتہ افراد کے کیسوں کی پیروی کرنے والے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈوکیٹ کی حراست کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈوکیٹ کی حراست سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل الیاس ساجد بھٹی اور…

سیاست کا احتساب

احتساب، اتنا بھی مشکل نہیں جتنا ہم نے اُسے بنا دیا ہے۔ جمہوری معاشروں میں تو خیر انتخابات کو ہی سب سے مؤثر احتساب سمجھا جاتا ہے کسی امیدوار پر صرف اخلاقی اور مالی بدعنوانی کا الزام ہی کافی ہوتا ہے مگر ہمارے جیسے بیمار معاشرہ میں بھی یہ عمل آسانی سے کیا جا سکتا…